Home / اہم ترین / کیرل سے ایک جعلی وکیل کا تعجب خیز معاملہ۔ فرضی خاتون وکیل کا پردہ فاش

کیرل سے ایک جعلی وکیل کا تعجب خیز معاملہ۔ فرضی خاتون وکیل کا پردہ فاش

نئی دہلی: (ہرپل نیوز؍ایجنسی) 25؍جولائی:۔ کیرل سے ایک جعلی وکیل کا تعجب خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ دراصل کیرل کے علاپوزا میں سیسی زیوئر نامی خاتون نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کیے بغیر اور اسٹیٹ بار کونسل میں داخلہ لئے بغیر دو سال سے زیادہ عرصہ تک وکالت کرتی رہی اور کسی کو بھی اس پرشک نہیں ہوا۔دوسری طرف علاپوزہ بار ایسوسی ایشن کے سکریٹری ایڈ ابلاش سومن کی شکایت پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ سیسی زیویر بغیر وکالت کی ڈگری لیے ضلعی عدالت سمیت دیگر عدالتوں کی کارروائی میں شامل رہی اور گذشتہ ڈھائی سال سے کئی معاملات میں اٹارنی کمیشن بھی بنی ۔ بعد ازاں ایسوسی ایشن نے معاملہ عدالت کے دائرے میں لایا۔ اہم بات یہ ہے کہ ملزم خاتون علاپوزہ عدالت کے سینئر ایڈوکیٹ وی سیوداسن کے ساتھ پریکٹس کر رہی تھی۔

ملزم خاتون نے مارچ 2019 میں الپی بار ایسوسی ایشن میں رکنیت کے لئے درخواست دی تھی، اس نے بار کونسل میں داخلہ لینے کا دعویٰ کیا تھا اور رکنیت بھی حاصل کرلی تھی۔ پریکٹس کے دوران وہ بہت سے معاملات میں عدالت میں پیش ہوئی۔ کچھ اطلاعات کے مطابق ملزم خاتون کو کچھ معاملات میں ایڈووکیٹ کمشنر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ صرف یہی نہیں اس سال بار ایسوسی ایشن کا الیکشن بھی لڑا اور لائبریرین بھی منتخب ہوگئیں۔

بار ایسوسی ایشن کو ایک گمنام خط موصول ہوا جس میں 15 جولائی کو یہ الزام لگایا گیا تھا کہ سیسی زاویر کے پاس ایل ایل بی کی ڈگری اور انرولمنٹ سرٹیفکیٹ نہیں ہے۔ کیرالہ بار کونسل سے پوچھ گچھ کرنے پربار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ سیسی زاویر کا دیا ہوا اندراج نمبر تروننت پورم میں پریکٹس کرنے والے ایک دیگروکیل کا تھا۔

سیسی زاویر کے دھوکہ دہی کا پتہ چلنے پر ایسوسی ایشن نے فوری طور پر اس کی رکنیت ختم کرنے کے لئے ایکشن لیا، اس معاملے میں ڈسٹرکٹ جج کی توجہ بھی مبذول کرائی گئی۔ سیسی زاویر نے ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔اس کے بعد ایسوسی ایشن نے سیسی زاویر کے خلاف مقامی پولیس میں مقدمہ درج کیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/IEPud

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.