Home / اہم ترین / گرمیوں میں پانی کی سپلائی کرنے پر فیڈریشن کے نوجوانوں کی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین نے کی تہنیت

گرمیوں میں پانی کی سپلائی کرنے پر فیڈریشن کے نوجوانوں کی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین نے کی تہنیت

بھٹکل (ہرپل نیوز) 21/جون: اللہ کو سب سے زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جو اللہ کی مخلوق کو سب سے زیادہ فائدہ پہونچاتے ہیں ۔بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں نےاس سال رمضان المبارک میں پانی کی شدید قلت سے جوجھ رہے لوگوں کو گھر گھر پانی پہونچانے کا جو کام انجام دیا ہے وہ نہایت قابل تعریف ہے۔مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے علاقوں میں بھی پانی سپلائی کرکےفیڈریشن نے انسانیت کی حقیقی خدمت انجام دی ہے جو کہ مسلمانوں کا اصل کام ہے۔مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے فیڈریشن کے لئے منعقد تہنیتی اجلاس میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مولانا خواجہ مدنی نے بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں کو تاکید کی کہ فیڈریشن کھیل کود کو ثانوی حیثیت دے کر انسانیت کی فلاح و بہبوی کے کاموں کو ترجیح دیں ۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی فیڈریشن کے نوجوانوں کی اس خدمت کی سراہنا کی ۔ اس موقع پر فیڈریشن کی طرف سے صدر امتیاز اُدیاور، جنرل سکریٹری نصیف خلیفہ ودیگر کارکنوں نے جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فیڈریشن کی دیگر خدمات کو گنایا اور دیگر فلاحی کاموں میں بلیڈ کیمپ اور دیگر قومی و ملی کاموں میں فیڈریشن کے تعاون کا یقین دلایا ۔ خیال رہے کہ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کر کے سخت گرمیوں میں پانی سپلائی کی خدمت پر فیڈریشن کے صدر اور جنرل سکریٹری سمیت پانی سپلائی کرنے میں پیش پیش رہنے والے نوجوانوں کی تہنیت کی گئی اور انہیں یادگار تحفہ سے نوازا گیا۔اجلاس میں عمائدین شہر سمیت مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xmCRe

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.