Home / اہم ترین / گروگرام: 8 مقامات پرنمازکی اجازت منسوخ

گروگرام: 8 مقامات پرنمازکی اجازت منسوخ

گروگرام:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 3؍نومبر: ضلع انتظامیہ نے آج گروگرام کے 8مقامات پر نماز پڑھنے کی اجازت واپس لے لی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی افراد اور ریزیڈنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اعتراض پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے 3سال قبل مختلف طبقات کے ساتھ میٹنگ کے بعد کھلے میں نمازِ جمعہ کی اجازت کیلئے جن 37 مقامات کی نشاندہی کی تھی، اب ان میں سے 8 مقامات کی اجازت ختم کر دی گئی ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے ہندوتوا تنظیموں کے ذریعہ گروگرام کے کئی مقامات پر کھلے میں نمازِ جمعہ کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا اور وشو ہندو پریشد کے ساتھ کچھ دیگر ہندوتوا تنظیموں نے مل کر آج اعلان کیا تھا کہ وہ سبھی 37 مقامات پر کھلے میں نماز کی مخالفت کریں گے۔ اب تازہ خبر یہ سامنے آ رہی ہے کہ مقامی لوگوں اور مختلف ریزیڈنٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن (آر ڈبلیو اے) کے اعتراض کے سبب گروگرام ضلع انتظامیہ نے منگل کو 8 مقررہ مقامات پر نماز ادا کرنے کی اجازت ختم کر دی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/gWS1N

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.