Home / اہم ترین / گریٹر نوئیڈا: یمنا ایکسپریس وے پر درد ناک حادثہ، 5 ہلاک، 2 زخمی

گریٹر نوئیڈا: یمنا ایکسپریس وے پر درد ناک حادثہ، 5 ہلاک، 2 زخمی

گریٹر نوئیڈا:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)13؍مئی: یمنا ایکسپریس وے پر ایک خوفناک سڑک حادثے میں چار خواتین اور ایک مرد کی موت ہوگئی۔ جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہ حادثہ گریٹر نوئیڈا کے جیور تھانہ علاقے میں واقع یمنا ایکسپریس وے پر آگرہ سے نوئیڈا جاتے ہوئے جیور ٹول پلازہ سے 40 کلومیٹر پہلے قریب پیش آیا۔

معلومات کے مطابق تیز رفتار بولیرو کار بے قابو ہو کر آگے جا رہے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔صبح 5 بجے پیش آنے والے اس خوفناک حادثے میں کار میں سوار سات افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر تھانہ زیور پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے چار خواتین اور ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔ جبکہ دو دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دونوں زخمیوں کی حالت سنگین ہے ۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/IvFHT

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.