Home / اہم ترین / گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2.64 لاکھ نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2.64 لاکھ نئے کیسز

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)14؍جنوری: ملک میں کورونا کے روزانہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 2,64,202 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے 2.47 لاکھ سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے۔ نیز ملک میں اومیکرون کے کل کیسز میں بھی اضافہ درج ہوا ہے ، اومیکرون کے کیسز بڑھ کر 5,753 ہو گئے ہیں۔

اومیکرون کے کیسز میں کل کے مقابلے میں 4.83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں بھی گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا کے ایکٹو کیسز بڑھ کر 12,72,073 ہو گئے ہیں۔ ایکٹو کیسز کل کیسز کے 3.48 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی بات کریں تو ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1,09,345 تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 3,48,24,706 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 95.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں یومیہ مثبت شرح رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ یومیہ مثبت شرح 14.78 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہفتہ واری مثبت شرح 11.83 فیصد کی سطح پر ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/9IE0z

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.