Home / اہم ترین / گلبرگہ: سخت گرمی کے باوجود ماہ صیام کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مسلمان

گلبرگہ: سخت گرمی کے باوجود ماہ صیام کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مسلمان

گلبرگہ(ہرپل نیوز، ایجنسی)21مئی : گلبرگہ میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سلسیس ہے۔ سخت گرمی کی وجہ سے عوام کا برا حال ہے۔ اس سخت گرمی کے باوجود یہاں کے روزہ داروں کی مصروفیات پر کچھ اخاص اثر نہیں پڑا ہے۔ رمضان المبارک کو صبر وشکر کا مہینہ کہا جاتا ہے۔ سخت گرمی نے اسے آزمائش کا مہینہ بھی بنا دیا ہے۔ اہل گلبرگہ کیلئے تودوہری آزمائش ہے۔ ایک تو گلبرگہ میں ویسے بھی سخت گرم ماناجاتاہے۔

سخت گرمی میں اگر ماہ صیام آجائے تو پھر کیا کہنے۔ایک روزہ دار کیلئے اس سے بڑھ کر اور کیا امتحان ہوگا کہ وہ اپنے آس پاس نظر دوڑائے تو دیکھتا ہے لوگ گرمی سے بچنے کیلئے ٹھنڈی چیزوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن روزہ دار کی ایمانی حرارت موسم کے درجہ حرات پر غالب آجاتی ہے اور وہ صبر کرکے رہ جاتاہے۔اہل گلبرگہ اسے امتحان والا مہینہ بھی تصور کر رہے ہیں۔ بڑے تو بڑے چھوٹے چھوٹے بچے بھی گرمی کو خاطر میں لائے بغیر روزہ رکھ رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں گرمی میں کچھ کمی ہونے کے کچھ آثار بھی نہیں ہیں اور نہ ہی بارش کے امکانات ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1YAeW

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.