Home / اہم ترین / گلبرگہ شہر میں رنگ روڈ اوردرگاہ روڈ کی خستہ حالی پر سماجی کارکنوں اور عوام میں تشویش

گلبرگہ شہر میں رنگ روڈ اوردرگاہ روڈ کی خستہ حالی پر سماجی کارکنوں اور عوام میں تشویش

گلبرگہ(ہرپل نیوز، حکیم شاکر) 14اکتوبر: تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے خوبصورت شہر گلبرگہ کو قومی یکجہتی، بھائی چارہ اور محبت وخلوص میں نمایاں طور پرجانا جاتا ہے۔ گل وبرگ جیسا معنی آفریں شگفتہ نام والا شہر گلبرگہ گنگا جمنی تہذیب اور علم و ادب کاگہوارہ رہا ہے۔ یہاں کے عوام میں اس کی خاص وجہ شہر کے نام کی تا ثیرہے۔ شہرکی عوام کو بھولی بھالی کہنا ان معنوں میں واجبی لگتا ہے کہ تکلیف برداشت کرنے کی ان کی روش آج بھی نہیں بدلی ہے۔ممتاز سماجی کارکن و صحیفہ نگار مسٹر محمد ریاض خطیب نے اپنے صحافتی بیان میں یہ باتیں کہی ہیں ۔ ان کے مطابق اپنے کام دھندوں میں یہاں کے لوگ اس قدر الجھے رہتے ہیں کہ شہری بلدی مسائل کی طرف دھیان دینے کی انہیں فرصت ہی نصیب نہیں ہوتی۔ غلطی سے کبھی کبھارکچھ دیر کیلئے گہری نیند سے ضرور جاگ جاتے ہیں اور پھر بعد میں وہی رفتار بے ڈھنگی جو پہلی تھی سو اب ہے کہ مصداق مبینہ طور پر غفلت کا شکار ہوجاتے ہیں۔اسی وجہ سے گلبرگہ کی انتہائی مصروف ترین رنگ روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے،مگر مقامی عوام کی بے فکری کا یہ عالم ہے کہ کبھی کسی کا اس پر دھیان ہی نہیں جاتا بالفرض احساس ہوبھی گیا تو اس کو اپنے پھوٹے نصیب کا حصہ مان کرخاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔

کھرگے پٹرول پمپ تا ہمناآباد ٹی وی اسٹیشن چوراہے تک بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے یہاں آئے دن جان لیوا حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ اب تک کئی ایک قیمتی جانیں چلی گئی ہیں۔جب بھی کوئی المناک حادثہ پیش آتا ہے تب یہاں کے عوام تھوڑی دیر کے لئے جاگ کر احتجاج کرتے ہیں اور پھر گہری نیندسو جاتے ہیں۔

شہر کی رنگ روڈ کی حالت اس حد تک خستہ ہوچکی ہے کہ ٹووہیلر اور تھری وہیلرس وہیکلس سڑک پر دوڑانا یا چلاناایسا لگتا ہے جیسے موت کے کنویں میں گاڑی چلارہے ہیں۔شہر کی یہ مشہور رنگ روڈ آج کل ڈسکو روڈ کے نام سے مشہور ہوگئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3oGdL

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.