Home / اہم ترین / گلبرگہ میں مساجد میں ہی ادا کی گئی نماز عید ۔ عید گاہوں میں سناٹے

گلبرگہ میں مساجد میں ہی ادا کی گئی نماز عید ۔ عید گاہوں میں سناٹے

گلبرگہ(ہرپل نیوز، حکیم شاکر) 2اگست: مختلف مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائیندوں کے بیان کے بموجب شہر گلبرگہ میں عید الاضحی کی نماز اس بار صرف مساجد میں ہی ادا کی گئی۔

شہر گلبرگہ کے عید گاہوں پر عید الفطر کی طرح اس بار بھی عید الاضحی کے موقع پر پولیس کا پہرہ تھا۔ اس بار بھی شہر کے تمام عید گاہ سنسان پڑے ہوئے تھے۔سرکاری احکامات کی پابندی کرتے ہوئے تمام مسلمانان نے اس بار بھی عید الفطر کی طرح نماز عید عید گاہوں میں ادا نہیں کی بلکہ صرف مختلف محلوں کی مساجد میں سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے ادا کی۔ مسلمانان نے عید کے موقع پر اس بار بھی مصافحے کرنے اور بغل گیر ہونے سے اجتناب کیا۔نماز کے لئے مسجدوں کو آنے والوں کی تھرمل اسکرینگ کے ذریعہ جانچ کی گئی اور یہ بھی دیکھا گیا کہ وہ ماسک پہنے ہوئے ہیں یا نہیں۔عید الاضحی کے موقع پر شہر بھر میں پولیس کا نہایت معقو ل بندو بست تھا۔ نمازیوں نے نماز فجر سے صبح 9.30بجے تک سارے شہر میں نماز عید ادا کی۔ جانوروں کی قربانی دینے کا سلسلہ جو عید کے دن شروع ہوا تھا وہ 2اگست کو بھی جاری رہا اور اسی طرح 3اگست کو بھی قربانیاں دی جائیں گی۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7oml0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.