Home / اہم ترین / گلبرگہ میں کرونا کے اب تک 100اموات۔اطراف کے اضلاع میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

گلبرگہ میں کرونا کے اب تک 100اموات۔اطراف کے اضلاع میں بھی کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

گلبرگہ(ہرپل نیوز، حکیم شاکر) 2اگست: ہفتہ کے دن گلبرگہ میں مزید 219کرونا متاثرین کی شناخت کی گئی ہے اس طرح اس ضلع میں کرونا متاثرین کی جملہ تعداد 5,529تک پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کے دن ہی 130مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ اس طرح ضلع بھر میں جملہ 2,832افراد کرونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ اس وقت ضلع گلبرگہ میں کرونا کے 2,597مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ہفتہ کے دن جن پانچ کرونا مریضوں کا انتقال ہوا ان کو ملا کر اب تک ضلع گلبرگہ میں 100افراد کرونا کے سبب انتقال کرچکے ہیں۔

رائچور ضلع میں ہفتہ کے دن مزید 109نئے کرونا متاثرین کی شناخت ہوئی ہے۔ اس ضلع میں کرونا متاثرین کی جمہ تعداد ابن 2,382ہوگئی ہے۔ 115افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ اس طرح رائچور میں اب تک 1,471کرونا کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ رائچور میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 25ہوگئی ہے۔
ہفتہ کے دن ضلع بیدر میں مزید 52کرونا متاثرین کی شناخت کی گئی ہے اس طرح اس ضلع میں کرونا متاثرین کی جملہ تعداد 2,263تک پہنچ گئی ہے۔ ہفتہ کے دن ہی51مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا تھا۔ اس طرح ضلع بھر میں جملہ 1535افراد کرونا سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ اس وقت ضلع بیدر میں کرونا کے 645مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ہفتہ کے دن جن چارکرونا مریضوں کا انتقال ہوا ان کو ملا کر اب تک ضلع بیدر میں 79افراد کرونا کے سبب انتقال کرچکے ہیں۔اسی طرح ضلع یادگیر میں ہفتہ کے دن مزید 39کرونا کے معاملات درج ہوئے ہیں۔ اس ضلع میں اس طرح کرونا متاثرین کی جملہ تعداد 2386ہوگئی ہے۔ جب کہ میرضوں کی صحت یابی کے بعد اس ضلع میں اب صرف 485مریضوں کا علاج جاری ہے۔ ضلع بھر میں اب تک کرونا کے سبب 7افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ہفتہ کے دن یادگیر میں کرونا سے صرف ایک موت واقع ہوئی ہے۔

ہفتہ کے دن ضلع بلاری میں کرونا کے سبب دو اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ اس ضلع میں مزید 275نئے کرونا معاملات کی شناخت ہوگئی ہے۔ اس طرح بلاری ضلع میں کرونا سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 6582تک پہنچ گئی ہے۔ بلاری میں اب تک کرونا کے سبب جملہ 97اموات ہوچکی ہیں۔ ہفتہ کے دن 3415افراد کرونا سئے صحت یاب ہوکر ڈسچارج ہوچکے ہیں۔ ضلع میں ابھی 3,069کرونا مریضوں کا علاج جاری ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/3iOCi

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.