Home / اہم ترین / گلبرگہ میں کرونا کے سبب انتقال کرنے والے کی صاحب زادی کے بعدان کے خاندانی ڈاکٹربھی کرونا سے متاثر۔ دونوں کی حالت مستحکم، احتیاطاشہر گلبرگہ کے تمام بازار و دوکانیں بند

گلبرگہ میں کرونا کے سبب انتقال کرنے والے کی صاحب زادی کے بعدان کے خاندانی ڈاکٹربھی کرونا سے متاثر۔ دونوں کی حالت مستحکم، احتیاطاشہر گلبرگہ کے تمام بازار و دوکانیں بند

گلبرگہ 17(ہرپل نیوز، شاکر حکیم)مارچ: کرونا وائیریس کے سبب انتقال کر جانے والے شہر گلبرگہ کے صدر قاضی اور ہندوستان کے پہلے شہری قاضی محمد حسین صدیقی کے داماد قاضی مشہود الرحمٰن صدیقی نے بتایا کہ ان کی 46سالہ اہلیہ جن کے کرونا سے متاثر ہونے کی پازیٹیو رپورٹ ہے، ان کی حالت مستحکم ہے۔ ان کی اور  دیگر افراد خاندان و متعلقین کو خصوصی وارڈس میں رکھا گیا ہے اور ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔ قاضی مشہود الرحمٰن صدیقی کے بیان کے بموجب ان کے خسر محترم قاضی محمد حسین صدیقی مرحوم جو کرونا سے متاثر ہوکر دنیا سے رحلت فرماگئے تھے ان کی خاندانی ڈاکٹر 66سالہ ڈاکٹر فہیم الدین کو بھی کرونا وائیریس سے متاثر ہونے کے سبب خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔حضرت قاضی محمد حسین صدیقی کے انتقال پر گلبرگہ اور بیرون گلبرگہ ان کے کئی ایک بہی خواہان، متعلقین اور رشتہ داران نے انکے فرزند محمد فیصل صدیقی اور داماد رضوان لارحمٰن صدیقی مشہود سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔  ادھر کہا جارہا ہے کہ ڈاکٹر فہیم الدین جو شہر کی ید اللہ کالونی میں سکونت پذیر ہیں وہاں ان کے مختلف پڑوسی احتیاطی تدبیر کے طور پر دسرے مقامات کو منتقل ہورہے ہیں۔ لیکن یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کرونا وائیریس کے پازیٹیو اثرات پائے جانے کے باوجو دبھی ڈاکٹر فہیم الدین کی حالت مستحکم ہے۔ اسدوران گلبرگہ کی مختلف مساجد میں کرونا سے متاثر ہوکر رحلت کر جانے والے صدر قاضی گلبرگہ حضرت محمد حسین صدیقی مرحوم کے حق میں، ان کے افراد خاندان کے حق میں دعا کر رہے ہیں

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد منگل کے دن بھی شہر گلبرگہ کی دوکانیں، مارکیٹس، شو رومس، ہوٹلیں تمام بند رہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ شہر میں بندمنایا جارہا ہے۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹر شرت بی نے ایک صحافتی کانفرینس میں کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے ضلع گلبرگہ کے چنچولی اور چیتاپور تعلقہ جات کو آئے ہوئے دو افراد اور حال ہی میں کرونا سے متاثر ہوکر انتقال کرجانے والے بزرگ شخص کے رابطہ میں رہے دو افراد اس طرح جملہ چار افراد کے خون کے نمونے اور حلق سے نکالے گئے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے بنگلور روانہ کردئے گئے ہیں۔ اور رپورٹ کا انتظار ہے۔ مسٹر شرت بی نے بتایا  ہے کہ کرونا وائیریس کے سبب انتقال کرجانے والے ضعیف شخص کے رابطہ میں آئے جملہ238افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان پر گہری نظر رکھی گئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/e7ZmY

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.