Home / اہم ترین / گلے میں انگور پھنس جانے سے نو ماہ کے بچے کی موت

گلے میں انگور پھنس جانے سے نو ماہ کے بچے کی موت

حیدر آباد( ہرپل نیوز،ایجنسی) 18 جون: گلے میں انگور پھنس جانے کی وجہ سے یہاں ایک نو زائیدہ کے بچے کی موت ہو گئی ہے ۔ واقعہ ریاست تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے رامنا پلی میں پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے بھوپتی نامی شخص نے گھر میں انگور منگوائے تھے جس میں سے ایک انگور کوان کے نوماہ کے بچے وسنت نے نگل لیا جو گلے میں پھنس گیا اور جس کے ساتھ ہی بچے کی طبیعت بگڑ گئی ۔ والدین فوری طور پر بچے کو اسپتال لئے گئے جہاں اس کی موت واقع ہو گئی ۔
جانکاروں کا ماننا ہے کہ اس قسم کے واقعات معمولی غفلت سے وجود میں آتے ہیں اس لئے والدین اپنے بچوں کی دیکھ بھال پر توجہ دیں اور ان کے کھانے پینے کی چیزوں پر بھی نظر رکھیں ۔ عموما بریڈ کے ایسے پیکیٹ جس پر پن لگے ہو ئے ہوں اس کو بڑے احتیاط سے کھولیں تاکہ غلطی سے بھی پن کھانے میں گرکر نقصان کا باعث نہ بنے۔ ساتھ ہی ایسے تمام پھل جس کو سالم یا مکمل نگلنے میں تکلیف ہو تی ہو اس کو کھلانے میں بھی احتیاط برتیں۔جیسے کھجور، جامن ، لیچی،وغیرہ ۔ ان سب پھلوں کے استعمال میں احتیاط کرنا والدین اور بچے دونوں کے لئے فائدہ مند ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/hmLIQ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.