Home / اہم ترین / گوتم گمبھیر کی جان کو خطرہ ، گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا ئی گئی ، جانیں آخر کیا ہے معاملہ؟

گوتم گمبھیر کی جان کو خطرہ ، گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا ئی گئی ، جانیں آخر کیا ہے معاملہ؟

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)25؍نومبر:مشرقی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے آئی ایس آئی کشمیرسے اپنی جان کو خطرہ قرار دیاہے۔ گمبھیر نے الزام لگایا ہے کہ انہیںجان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ ڈی سی پی سنٹرل شویتا چوہان نے بتایا ہے کہ اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ گمبھیر کے گھر کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ گوتم گمبھیر نے الزام لگایا ہے کہ انہیں آئی ایس آئی ایس کشمیر سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ بی جے پی ایم پی نے اب دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔جانکاری کے مطابق دہلی پولیس نے اس معاملے میں جانچ شروع کر دی ہے۔ ڈی سی پی سینٹرل شویتا چوہان کا کہنا ہے کہ گوتم گمبھیر کے گھر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

گوتم گمبھیر نے کل رات ہی یہ شکایت درج کرائی ہے۔گوتم گمبھیر کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کشمیر نے انہیں فون اور ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/PmxOc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.