Home / اہم ترین / جے شری رام نہ کہنے پرگڑگاوں میں مسلم نوجوان کے ساتھ مار پیٹ ۔ سنگھیوں کی دادا گری۔ بولے آپ نہیں پہن سکتے ٹوپی

جے شری رام نہ کہنے پرگڑگاوں میں مسلم نوجوان کے ساتھ مار پیٹ ۔ سنگھیوں کی دادا گری۔ بولے آپ نہیں پہن سکتے ٹوپی

گڑگاوں (ہرپل نیوز، ایجنسی)27مئی : رمضان میں دیررات مسجدوں میں تراویح کی نماز پڑھی جاتی ہے ۔ بہار کے بیگوسرائے کا رہنے والا برکت عالم بھی اتوار کی رات صدر بازار گروگرام کی جامع مسجد سے تراویح کی نماز پڑھ کر لوٹ رہا تھا ۔ برکت کا کہنا ہے کہ اسی دوران ایک بائیک پر آئے چار نوجوان اور وہاں سے پیدل گزر رہے دو دیگر نوجوانوں نے اس کو روک لیا ۔اس کے پہناوے اور سر پر لگی ٹوپی پر تبصرہ کرنے لگے ۔ ساتھ ہی کہا کہ اس علاقہ میں ٹوپی پہن کر آنا منع ہے ۔ جب برکت نے اس کی مخافلت کی تو اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔ جے شری رام کے نعرے لگانے کیلئے کہا گیا ۔ بیچ سڑک پر کہا سنی ہوتے ہوئے دیکھ کر دیگر لوگ بھی رک گئے ۔انہوں نے ملزموں کو روکنے کی کوشش کی ۔ بھیڑ جمع ہوتی دیکھ کر ملزمین جائے واقعہ سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے واقع پر پہنچ گئی ۔ پولیس علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمین کی شناخت کرنے میں مصروف ہے ۔ سٹی تھانہ پولیس نے دیر رات متاثرہ کا بیان درج کرکے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ۔لوگوں سے بات چیت کی بنیاد پر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین شراب کے نشے میں تھے ۔ متاثرہ لڑکا کا علاج کرانے کے بعد اس کو گھر بھیج دیا گیا ہے ۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا بازار پوری طرح سے بند ہوچکا تھا ۔ جائے واقعہ کے پاس میں ہی شراب کا ٹھیکہ بھی ہے ۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ وہ یہاں سلائی کا کام سیکھ رہا ہے

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Xo9l2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.