Home / اہم ترین / ہاتھرس میں عصمت دری کے خلاف اڈپی میں احتجاج ۔ یوگی کے پتلے کاعلامتی’’ارتھی جلوس ‘‘

ہاتھرس میں عصمت دری کے خلاف اڈپی میں احتجاج ۔ یوگی کے پتلے کاعلامتی’’ارتھی جلوس ‘‘

اڈپی، (ہرپل نیوز) 2اکتوبر:اتر پردیش کے ہاتھرس میں دلت لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے ملزمین کے لئے پھانسی کی سزا دینے اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ (امبیڈکر وادی) کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی نے یوگی کے پتلے کو چپلوں کا ہار پہنا کر ارتھی جلوس نکالا۔یہ جلوس اجراکڈ کے ہوتاتما چوک سے نکالا گیاتھا۔مظاہرین یوپی کی فرقہ پرست آدتیہ ناتھ حکومت کو فوراً برخاست کرنے اور دلتوں کو تحفظ فراہم کر نے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں مقررین کا کہنا تھا ایسے معاملات پر آوازبلند نہیں کی گئی تو خدشہ ہے ملک کے سارے دیہات ’ہاتھ رس‘ بن جائیں گے ۔ مظاہرین نے اڈپی کی ایم پی شوبھا کرندلاجے کی چپکی پر تنقیدکی۔مسلم اوکوٹا کےضلعی صدر یاسین ملپے نے کہا کہ جب تک ظلم و زیادتی کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے تب تک یہ سلسلہ نہیں رک سکتا ۔ اس مظاہرے میںمسلم ، عیسائی ، اور دلت طبقے کے با اثر افراد نے شرکت کی ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/yVmXz

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.