Home / اہم ترین / دھرم سنسد معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل

دھرم سنسد معاملے کی جانچ کے لیے ایس آئی ٹی کی تشکیل

ہری دوار :(ہرپل نیوز؍ایجنسی)2جنوری: دھرم سنسد میں مسلم کمیونٹی کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کے معاملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی کمیٹی (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ڈی آئی جی گڑھوال کرن سنگھ ننگیال نے بتایاہے کہ پانچ رکنی ایس آئی ٹی کی سربراہی ایس پی سطح کے افسر کریں گے اور تحقیقات میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی اشتعال انگیز تقریر کیس کی ایف آئی آر میں یتی نرسمہانند گری اور ساگر سندھو مہاراج کے نام شامل کیے گئے۔اتراکھنڈ کے ڈی جی پی اشوک کمار نے بتایا ہے کہ وائرل ویڈیو کلپ کی بنیاد پر ایف آئی آر میں دو نام شامل کیے گئے ہیں اور دفعہ 295A شامل کی گئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/xidkM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.