Home / اہم ترین / ہمنا آباد :امام مسجدکے ساتھ پولیس کی مارپیٹ معاملہ۔ڈائریکٹرجنرل آف پولیس سے جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داروں کی ملاقات۔خاطی پولیس سب انسپیکٹرمعطل

ہمنا آباد :امام مسجدکے ساتھ پولیس کی مارپیٹ معاملہ۔ڈائریکٹرجنرل آف پولیس سے جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داروں کی ملاقات۔خاطی پولیس سب انسپیکٹرمعطل

گلبرگہ (ہرپل نیوز، حکیم شاکر)10اپریل: عبدالقدوس میڈیا کو آر ڈینیٹر جماعت اسلامی ہند شہر گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب جماعت اسلامی ہند ریاست کرناٹک کے ذمہ دار محمد یوسف کنی نے موجودہ حالات میں کرناٹک میں ملت اسلامیہ کے خلاف میڈیاکی جانب سے کئے جانے والے گمراہ کن پروپگنڈہ کے خلاف پولیس کاروائی کے لئے توجہ دلانے کی خاطر ایک وفد کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ریاست کرناٹک شری پروین سود اور انسپیکٹر جنرل آف پولیس سے ملاقات کرکے ریاست کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور میڈیا کے ذریعہ مسلمانوں کے خلا ف کئے جانے والے پروپیگنڈے کی مذمت کی۔ ارکان وفد نے توجہ دلائی کہ ان دنوں میڈیا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ کرکے فرقہ وارانہ صوت حال کو بگاڑنے اور سماج میں مسلمانوں کے خلا ف نفرت بھڑکانے کی کوشش کررہے ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سماجی منافرت پھیلانے والے اس طرح کی میڈیا کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ ضلع بیدر کے شہر ہمنا آباد میں یک اسسٹنٹ سب انسپیکٹر آف پولیس کی جانب سے ایک مسجد کے امام کے ساتھ جو مارپیٹ کی گئی تھی اس سب انسپیکٹر کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں اس اسسٹنٹ پولیس سب انسپیکٹر کو تادیبی کاروائی کرتے ہوئے خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔ اس دوران متاثرہ پیش امام جو گلبرگہ میں زیر علاج ہیں ان کی خیریت معلوم کرنے کے لئے ایک وفد نے ملاقات کی جو HRSکے افراد پر مشتمل تھا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Qv2MM

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.