Home / اہم ترین / ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی شرح 20.75فیصد، ایک دن میں 3.06 لاکھ نئے کیسز

ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی شرح 20.75فیصد، ایک دن میں 3.06 لاکھ نئے کیسز

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)24؍جنوری: ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں کل کے مقابلے میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 3,06,064 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ حالانکہ کل کورونا کے 3.33 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے لیکن ایکٹو کیسز کی تعداد رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 22,49,335 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد کل کیسز کے 5.69 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ دنوں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اموات کے یومیہ اعداد و شمار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 439 اموات ریکارڈ کی گئیں۔کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی دو لاکھ سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,43,495 لوگ کورونا صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3,68,04,145 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا انفیکشن کی شرح بڑھ رہی ہے۔ ملک میں یومیہ مثبت شرح بڑھ کر 20.75 فیصد ہوگئی ہے۔ ہفتہ واری مثبت شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ واری مثبت شرح 17.03 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/Yc3x8

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.