Home / اہم ترین / ہندوستان کے آئی ٹی قوانین کے مطابق گوگل -فیس بک اپ ڈیٹ کرنے لگے ہیں ویب سائٹ

ہندوستان کے آئی ٹی قوانین کے مطابق گوگل -فیس بک اپ ڈیٹ کرنے لگے ہیں ویب سائٹ

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)30؍مئی :۔گوگل اور فیس بک جیسی بڑی ڈیجیٹل کمپنیوں نے ہندوستان کے نئے سوشل میڈیا قواعد کے مطابق شکایت افسر کی تقرری سمیت معلومات کو عام کرنے کے مقصد سے اپنی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنا شروع کردیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ جیسی بڑی بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں نے نئے ڈیجیٹل قواعد کے مطابق اس کی تفصیلات وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) کے ساتھ شیئر کی۔

تاہم ٹویٹر اب بھی قواعد پر عمل نہیں کررہا ہے۔نئے قواعد کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کیلئے شکایت کا ازالہ کرنے والے افسر، نوڈل آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی تقرری ضروری ہے۔ ان افسران کے لئے ضروری ہے کہ ان کی تقرری ہندوستان میں ہو اور وہ یہاں رہیں۔

بڑے سوشل میڈیاکے زمرے میں وہ سوشل میڈیا ہیں، جن کے صارفین کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیس بک اور واٹس ایپ نے تعمیل رپورٹ کو پہلے ہی وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کو شیئر کیا ہے۔ ان فورمز پر نئے شکایتی افسران کی تقرری کے بارے میں معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/hGiM2

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.