بنگلورو:(ہرپل نیوز؍ایجنسی) 22؍مارچ: کنڑا فلم کے مشہور و معروف اداکار چیتن کمار Chetan Kumar کو بنگلورو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انھیں پولیس نے ہندو مذہب کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔ دراصل انھوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’ہندوتوا‘ کے وجود کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا تھا۔ چیتن کمار کے اس ٹوئٹ کے بعد ہندوتوا ذہنیت والوں نے انھیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا، اور اب ان کے خلاف پولیس کارروائی بھی ہو گئی ہے۔چیتن کمار نے 20 مارچ یعنی پیر کے روز اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ہندوتوا اور ہندو مذہب کو لے کر متنازعہ ٹوئٹ کیا تھا۔ چیتن نے اس ٹوئٹ میں ان پہلوؤں کو نشان زد کیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہندوتوا کو جھوٹ پر مرکوز ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
ٹوئٹ میں چیتن کمار نے لکھا تھا کہ ہندوتوا پورا جھوٹ پر بنا ہوا ہے۔