Home / اہم ترین / ہند – پاک کےدرمیان عالمی کپ میں ہونے والا میچ ٹورنامںٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا: ظہیرعباس

ہند – پاک کےدرمیان عالمی کپ میں ہونے والا میچ ٹورنامںٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا: ظہیرعباس

(نیوز، ایجنسی)25مئی : پاکستان کے سابق کپتان ظہیرعباس نے ہندستانی ٹیم میں مہندرسنگھ دھونی کی موجودگی کو ٹرمپ کارڈ قراردیتے ہوئےکہا کہ دھونی پہلی مرتبہ عالمی کپ میں قیادت کرنے والے وراٹ کوہلی کیلئے مددگار ثابت ہوں گے۔ ظہیرعباس نےمزید کہا کہ ان کیلئے ہند پاکستان رقابت ایشیزسے بھی کہیں بڑھ کرہے اورکرکٹ کے کسی بھی پرستار کی طرح وہ بھی اس معرکے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔
میگا ایونٹ میں ہند پاک مقابلے کے بارے میں ایشین بریڈمین نےکہا کہ ریکارڈ گرچہ ہندستانی ٹیم کے حق میں ہیں، لیکن اپنے دن پاکستانی ٹیم کسی بھی حریف کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اورتمام ترانحصار اس بات پرہوگا کہ کون سی ٹیم 16 جون کومانچسٹرمیں دباؤکو برداشت کرتےہوئے اپنے اعصاب پر قابو رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہوگا اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون سی ٹیم کامیابی حاصل کرتی ہے۔
ظہیرعباس نے کہا ہے کہ فارمیٹ اور انگلش کنڈیشنزکے پیش نظراس مرتبہ عالمی کپ میں فٹنس کوبہت زیادہ اہمیت حاصل ہوگی اورسب سے فٹ ٹیم کوہی آخری چار میں جگہ بنانے کا موقع ملےگا۔ ظہیرعباس نےعالمی کپ کےلئے پاکستان کی حتمی ٹیم میں تبدیلیوں پراطمینان ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کےخلاف سیریزکی ناکامی کو بھلا کر ورلڈ کپ پر توجہ دینی چاہئے۔ پاکستانی ٹیم کو اپنی فیلڈنگ کی بہتری پربھی متوجہ رہنا چاہئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/JGrQJ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.