Home / اہم ترین / ہوشیار! وہاٹس ایپ صارفین کے لئے بڑا خطرہ، کوئی بھی دیکھ سکتا ہے آپ کی چیٹ

ہوشیار! وہاٹس ایپ صارفین کے لئے بڑا خطرہ، کوئی بھی دیکھ سکتا ہے آپ کی چیٹ

(ایجنسی) 15مئی :وہاٹس ایپ میں ایک گڑبڑی کا معاملہ چل رہا ہے۔ ایک مسڈ کال کے ذریعے لوگوں کے موبائل فون کو ہیک کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوزرس کو صرف ایک وہاٹس ایپ کال کر کے ان کے فون کیمرا اور مائیک کو ہیک کر لیاگیا۔ ساتھ ہی یوزرس کے ای میل سے لیکر میسیج اور لوکیشن ڈیٹا تک کا پتہ اس سے مل گیا۔ یہ اسپائی ویئر اینڈرائڈ فون میں ہی نہیں کافی محفوظ مانے جانے والے ایپل کے آئی فون کے ڈیٹا میں بھی سیندھ لگا رہا ہے۔

حالانکہ اب وہاٹس ایپ نے اس گڑبڑی کو ٹھیک کردیا ہے۔ آپ وہاٹس ایپ کو اپڈیٹ کر کے اس مشکل سے پوری طرح چھٹکارا پا سکتے ہیں ۔ اسی لئے کمپنی نے اپنے یوزرس کو فورا ایپ اپڈیٹ کرنے کو کہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ فائنینشیل ٹائمس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بگ تھا جو وہاٹس ایپ کے آڈیو کال فیچر میں آیا تھا۔ وہاٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس گڑبڑی کا پتہ چلتے ہی اسے گزشتہ ماہ فکس کر دیا گیا تھا۔ یوزرس کو صرف اپنا ایپ اپڈیٹ رکھنا ہے۔
میسجنگ ایپس وہاٹس ایپ اپنے تمام یوزرس سے ایپ کے لیٹسٹ ورژن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔ ساتھ ہی یوزرس کو اپنا اسمارٹ فون اور اس کا او ایس بھی اپڈیٹ کرنا چاہئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/nXlUO

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.