Home / اہم ترین / ہیومن رائٹس واچ کی امریکی صدر پر تنقید

ہیومن رائٹس واچ کی امریکی صدر پر تنقید

نیویارک:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)13؍جنوری:ہیومن رائٹس واچ نے امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر مغربی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ جمہوریت کے دفاع سمیت ماحولیاتی بحران، کووڈ انیس کی عالمی وبا، عدم مساوات اور نسلی تعصب جیسے مسائل کے حل کے لیے مناسب ردعمل ظاہر نہیں کر سکے ہیں۔

اس عالمی ادارے کی سالانہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صدر بائیڈن نے اقتدار سنبھالنے سے قبل اپنی خارجہ پالیسی میں انسانی حقوق کے دفاع پرزور دیا تھا لیکن زمینی حقائق مختلف ہیں۔ مزید کہا گیا کہ واشنگٹن حکومت مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی طرف سے مخصوص طبقوں کے خلاف جبر کے باوجود ان ممالک کو اسلحہ فروخت کر رہی ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/KTh1h

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.