Home / اہم ترین / یادگیرکی طالبہ جویریہ طہورا صدف کوگرئجویشن میں گولڈ میڈل

یادگیرکی طالبہ جویریہ طہورا صدف کوگرئجویشن میں گولڈ میڈل

یادگیر ( ہرپل نیوز،ساجدحیات):22ستمبر:- اکامہادیوی ویمنس یونورسٹی بیجاپور سے کمپوٹر سائنس شعبہ میں فرسٹ رینک حاصل کرنے والی یادگیرکی ہونہار طالبہ جویریہ طہورا صدف کوگرئجویشن میں گولڈ میڈل ملا ہے۔کمپیوٹر سائنس شعبہ میں لنگیری کونپا ویمنس ڈگری کالج یادگیر کی طالبہ جویریہ طہورا صدف نے اکا مہادیوی ویمنس یونورسٹی بیجاپور سے فرسٹ رینک حاصل کرکے گولڈ میڈل کرکے پسماندہ تعلیمی ضلع یادگیر میں تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ۔اور کامیابی سے ملت و ضلع کا نام روشن کیا ہے ۔کمپوٹر سائنس فرسٹ میں سو میں سے 92مارکس حاصل کئے اس کے علاوہ پراکٹیکل شعبہ میں پچاس میں سے49 نمبرات حاصل کئے۔کمپوٹر سائنس سکینڈ میں سو میں سے 98مارکس حاصل کئے اس کے علاوہ پراکٹیکل شعبہ میں پچاس میں سے49 نمبرات حاصل کئے۔بیجاپور میں کرناٹک اسٹیٹ اکا مہادیوی ویمنس یونورسٹی میں منعقدہ گیارہویں سالانہ تقریب میں کمپیوٹر سائنس شعبہ میں لنگیری کونپا ویمنس ڈگری کالج یادگیر کی طالبہ جویریہ طہورا صدف نے سال 20-2019 میں بی یس سی فائنل ائیر کے امتحانات میں یونیورسٹی سطح پر ساتواں رینک اور یونیورسٹی کے شعبہ کمپوٹر سائنس میں فرسٹ رینک حاصل کرکے گولڈ میڈل ۔سند اور نقد انعام حاصل کیا ہے ۔عبد السلیم کی دختر جویریہ طہورا صدف نے بتایا کہ انکے والدین رائچور میں رہتے ہیں ۔۔مگر وہ بچپن سے ہی یادگیر میں اپنے نانیال میں رہے کر ہی تعلیم حاصل کی اور ان کی اس شاندار کامیابی پروہ اللہ کا شکر بجالاتے ہیں اورانکی رہبری و رہمنائی میں نانا نانی اوروالدین ۔ماموں(عرفان جینا) اور لیکچرارس اور کالج کا تعاون ہمشہ شامل رہا ہے ۔الحاج غلام یزدانی جینا موظف محکمہ کے -ای- بی نے اپنی نواسی کی کامیابی پر بتایا کے جویریہ کی اس قدر شاندار کامیابی پر بڑی خوشی حاصل ہوئی ۔وہ کافی ذہین نشین ہے بچپن سے بہت محنتی بھی ہے۔۔اور ہمشہ زیادہ تر وقت تعلیم پر صرف کرتی رہتی ہیں اور یہ صرف اور صرف انکی سخت لگن اور محنت کا نتیجہ ہے ۔کے جویریہ نے یادگیر ضلع کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرکے ملت اور ضلع کا نام روشن کیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/1M9iQ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.