Home / اہم ترین / یلاپور میں بھیانک سڑک حادثہ۔ چار افراد برسر‌موقع ہلاک

یلاپور میں بھیانک سڑک حادثہ۔ چار افراد برسر‌موقع ہلاک

یلا پور(ہرپل نیوز)24ستمبر:جمعرات کے روز یلاپور تعلقہ میں کیروتی این ایچ 63 پر کار اور ٹرک کے درمیان پیش آنے والے خوفناک سڑک حادثہ میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کار میں سفر کر رہے تھے۔

بتایا گیا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ہبلی سے انکولہ کی طرف جارہی تھی ، جب کہ ٹرک مخالف سمت میں تھا ، اس دوران دونوں گاڑیوں میں تصادم ہوا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار پوری طرح برباد ہوگئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی یلا پور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ضروری معلومات اکٹھا کیں۔
یلا پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/0ZCX0

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.