Home / اہم ترین / یوم جمہوریہ تشدد: عدالت کے ذریعہ جانچ کرانے راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کا مطالبہ

یوم جمہوریہ تشدد: عدالت کے ذریعہ جانچ کرانے راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کا مطالبہ

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)05 فروری: کانگریس نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا میں کہا کہ دلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ہوئے تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرائی جانی چاہیے۔کانگریس کے پرتاپ سنگھ باجوہ نے صدر کے خطاب کی شکریہ کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یوم جمہوریہ پر لال قلعہ پر جو کچھ بھی ہوا، وہ افسوسناک ہے۔ اس کا کسی بھی صورت حمایت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کسان ریلی کے راستے کو شروع میں بدل دیا گیا۔کانگریس ارکان نے ک ہا کہ دلی میں یوم جمہوریہ پر ہوئے تشدد کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کائی جانی چاہیے۔ اس کے لئے دو ماہ کو وقت طے ہونا چاہیے۔ قصورواروں کو ہر قیمت سزا دی جانی چاہیے۔ باجوا نے کہا کہ قانون جلد بازی میں لائے گئے ہیں۔ ان کو منظور کرنے میں پارلیمانی پارلیمانی عمل کی پیروی نہیں کی گئی۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ قانون کارپوریٹ کے لئے لائے گئے ہیں۔ حکومت کو انہیں فوری طور پر واپس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو کسان لیڈروں کے ساتھ باتی چیت کرنی چاہیے اور قانون واپس لینے یقینی کو بنانا چاہئے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/aJOvv

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.