Home / اہم ترین / یوپی الیکشن سے قبل پارٹی بدلنے کا سلسلہ جاری۔ کانگریس اور لوک دل چھوڑ کر 2 لیڈر بی ایس پی میں شامل

یوپی الیکشن سے قبل پارٹی بدلنے کا سلسلہ جاری۔ کانگریس اور لوک دل چھوڑ کر 2 لیڈر بی ایس پی میں شامل

لکھنؤ:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)13؍جنوری:اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ہلچل کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مظفر نگر ضلع کے یوپی کے سابق وزیر داخلہ سید الزمان کے بیٹے سلمان سعید نے کانگریس چھوڑ کر بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ مظفر نگر ضلع کے سابق وزیر داخلہ سید الزمان کے بیٹے سلمان سعید نے بی ایس پی سربراہ سے ملاقات کی اور کانگریس چھوڑ کر بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہو گئے۔

بی ایس پی نے سعید کو چرتھاول اسمبلی سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ نیز بتایا جا رہا ہے کہ سہارنپور ضلع کے سابق مرکزی وزیر راشد مسعود کے بھتیجے اور عمران مسعود کے حقیقی بھائی نعمان مسعود نے بھی لوک دل چھوڑ کر بہوجن سماج پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ بی ایس پی سربراہ نے انہیں گنگوہ اسمبلی سیٹ سے اپنی پارٹی کا امیدوار بھی بنایا ہے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/dtYv5

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.