Home / اہم ترین / یوپی: نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے والے باپ کو سزائے موت

یوپی: نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے والے باپ کو سزائے موت

بہرائچ:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)25؍نومبر: یوپی کے بہرائچ ضلع میں اپنی ہی نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے والے باپ کو پوکسو کورٹ نے موت کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے صرف 3 ماہ میں سماعت مکمل کرکے سزا سنائی ہے۔ اس معاملے میں ملزم کی بیوی نے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ مقتول کا بھائی بھی گواہ تھا۔ ملزم کو پوکسو کورٹ کے جج نتن پانڈے نے سزا سنائی ہے۔معاملہ ضلع کے سجولی تھانے کا ہے، جہاں نانو خان (40 سال) اپنی نابالغ بیٹی کو دھمکی دے کر اس کی عصمت دری کرتا تھا۔

یہی نہیں ملزم نے کم عمری میں بیٹی کی شادی بھی کر دی تھی۔ اس کے باوجود وہ اسے اس کے سسرال بھی نہیں بھیج رہا تھا۔ جب متاثرہ کی ماں کو اس بات کا علم ہوا تو 25 اگست کو اس نے اپنے شوہر کے خلاف سجولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور پوکسو ایکٹ سمیت عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاہے۔

میڈیکل ٹیسٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ اس کے بعد پولیس نے کچھ ہی دیر میں چارج شیٹ داخل کر دی۔ جب عدالت میں سماعت ہوئی تو جج نتن پانڈے نے اسے انتہائی گھناؤنا جرم سمجھتے ہوئے ملزم باپ کو موت کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ 51 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/cG4xc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.