سوئٹزرلینڈ:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)4؍جولائی: سوئٹزرلینڈ کے شہر لوگانو میں قریب چالیس ممالک اوربین الاقوامی تنظیموں کے وفود یوکرین کی تعمیر نو کے موضوع پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اس جنگ زدہ ملک کی حکومت پہلی بار ملکی تعمیر نو سے متعلق اپنی ترجیحات پیش کرنا چاہتی ہے۔
اس دو روزہ اجلاس کا مقصد ویسے مارشل پلان کی طرز پر ایک پالیسی مسودہ تیار کرنا ہے، جیسا دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں کییف حکومت کو یوکرین میں وسیع تر بدعنوانی کے خلاف جامع اصلاحات کے مطالبات کا سامنا بھی کرنا ہو گا۔
The short URL of the present article is: http://harpal.in/eR8KN