Home / اہم ترین / یوکرین کی فوج لیسی چانسک سے پسپا، روس کا بڑی فتح کا دعویٰ
**EMBARGO: No electronic distribution, Web posting or street sales before Tuesday at 3 a.m. ET April 20, 2021. No exceptions for any reasons. EMBARGO set by source.** Soldiers at a base in Khlibodarivka, Ukraine, April 19, 2021. Few analysts believe Moscow intends to invade, but as Russia’s military buildup at the border proceeds, tension is rising in war-weary Eastern Ukraine. (Brendan Hoffman/The New York Times)

یوکرین کی فوج لیسی چانسک سے پسپا، روس کا بڑی فتح کا دعویٰ

کیف؍لندن:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)4؍جولائی: یوکرین کی افواج بمباری سے متاثرہ شہر لیسی چانسک سے پیچھے ہٹ گئی ہیں، جس کے بعد روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مشرقی لوہانسک کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل ہوگیا ہے جو کہ اس کی جنگ کا ایک اہم ہدف ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کھویا ہوا علاقہ دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یوکرین کی جانب سے اتوار کو کہا گیا تھا کہ اس علاقے سے انخلا ایک حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد اپنے فوجیوں کی جانیں بچانا ہے۔ان کے مطابق اس کا مقصد یہ کہ وہ دوبارہ منظم ہو کر طویل فاصلے تک مار کرنے والے مغربی ہتھیاروں کی مدد سے روس کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرسکیں۔تاہم روس نے کہا ہے کہ قریبی شہر سیورڈونیٹسک پر قبضے کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں لیسی چانسک پر قبضے کا مطلب یہ ہے کہ اس نے لوہانسک کو ’آزاد‘ کرا لیا ہے۔

روس کے مطابق وہ لوہانسک کا علاقہ خود ساختہ روسی حمایت یافتہ لوہانسک عوامی جمہوریہ کو دے گا جس کی آزادی کو اس نے جنگ کے موقع پر تسلیم کیا تھا۔اب روس کی توجہ قریبی صنعتی شہر ڈونیٹسک کے علاقے پر مرکوز ہے، جہاں اب بھی وسیع علاقے پر یوکرین کا قبضہ ہے۔یوکرینی صدر ولایمیر زیلنسکی نے اتوار کی ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اگر ہماری فوج کے کمانڈر اپنے فوجیوں کو سامنے کے مخصوص مقامات سے ہٹاتے ہیں، جہاں دشمن کے حملے کی شدت سب سے زیادہ ہے، اور یہ صورت حال لیسی چانسک میں بھی ہے، تو اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہم جدید ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافے کے ساتھ اپنی حکمت عملی کو تبدیل کریں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/mN9sc

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.