Home / اہم ترین / یوگی بتائیں کہ بلیا کے واقعہ میں وہ کس کے ساتھ ہیں: پرینکا کاسوال

یوگی بتائیں کہ بلیا کے واقعہ میں وہ کس کے ساتھ ہیں: پرینکا کاسوال

نئی دہلی(ہرپل نیوز ،ایجنسی)، اکتوبر 19:کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ بلیا میں گزشتہ جمعرات کوہوئے فائرنگ واقعہ میں اپنے رکن اسمبلی کے موقف کے پیش نظر یوگی حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ کس کے ساتھ ہے۔ واڈرا نے کہاکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کھل کر بلیا فائرنگ کے واقعہ کے اہم ملزم کی حمایت کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم دھیریندر سنگھ پولیس کی گرفت میں تھا لیکن بعد میں وہ فرار ہوگیا۔ بی جے پی کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ اصل میں کس کے ساتھ ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری اور اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ بلیا میں گزشتہ جمعرات کوہوئے فائرنگ واقعہ میں اپنے رکن اسمبلی کے موقف کے پیش نظر یوگی حکومت کو وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ کس کے ساتھ ہے۔ واڈرا نے کہاکہ بی جے پی کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کھل کر بلیا فائرنگ کے واقعہ کے اہم ملزم کی حمایت کررہے ہیں۔ یہاں تک کہ واقعہ کو انجام دینے کے بعد ملزم دھیریندر سنگھ پولیس کی گرفت میں تھا لیکن بعد میں وہ فرار ہوگیا۔ بی جے پی کو واضح کرنا ہوگا کہ وہ اصل میں کس کے ساتھ ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ بلیا کے واقعہ میں بی جے پی حکومت کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ خبروں کے مطابق افسروں کے سامنے قتل کرنے کے بعد ملزم پولیس کی گرفت میں تھا لیکن فرار ہوگیا۔ اب تک پکڑا نہیں گیا۔ بی جے پی رکن اسمبلی کھل کر ملزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ کے آپ مجرم کے ساتھ کھڑے اس رکن اسمبلی کے ساتھ ہیں۔ اگر نہیں تو اب تک یہ بی جے پی میں کیوں ہے۔خیال رہے کہ بلیا واقعہ کا اہم ملزم آج لکھنو کے گومتی نگر میں گرفتار کرلیا گیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/hcS0B

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.