Home / اہم ترین / یکم جنوری سےحج درخواست فارم جاری ہونے کا امکان

یکم جنوری سےحج درخواست فارم جاری ہونے کا امکان

نئی دہلی:(ہرپل نیوز؍ایجنسی)27؍دسمبر: حج مشن-2023کاباقاعدہ عمل جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے ۔اس کے تحت نئے سال میں حج درخواست فارم جاری ہونے کا امکان ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ خواہشمند ہندوستانی عازمین حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے نئے سال میں درخواست فارم بھر سکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ اس تعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئر مین اے پی عبد اللہ کٹی نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے لئے یکم جنوری 2023 سے درخواستیں لینا شروع کردی جائیں گی ۔جو لوگ حج کرنا چاہتے ہیں.

ان سے آن لائن درخواست کرنے کی اپیل کی جاتی ہے ۔حج کمیٹی آف انڈیا کے ’حج ایپ‘ کے ذریعہ حج کمیٹی کی ویب سائٹ کے ذریعہ رجسٹریشن ممکن ہے ۔

اس ٹویٹ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا یکم جنوری 2023سے حج کے لئے درخواست لینا شروع کردے گی ۔جو لوگ پاک حج کرنا چاہتے ہیں ،ان سے اپیل ہے کہ وہ آن لائن درخواست کریں ۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج ایپ کے ذریعہ حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ کے رجسٹریشن ممکن ہیں ، حالانکہ ابھی باضابطہ طور پر حج کمیٹی آف انڈیا نے کوئی سرکلر جاری نہیں کیا ہے ۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/7QsR7

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.