Home / اہم ترین / 30 مئی کوشام 7 بجے نریندر مودی لیں گے دوسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف۔ کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع

30 مئی کوشام 7 بجے نریندر مودی لیں گے دوسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف۔ کئی اہم شخصیات کی شرکت متوقع

نئی دہلی( ہرپل نیوز ،ایجنسی) 28 مئی : راشٹرپتی بھون کی طرف سے جاری پریس ریلیزکے مطابق 'صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند 30 مئی کو شام 7 بجے راشٹرپتی بھون میں وزیراعظم اورقانون کونسل کوعہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے' ہفتہ کو بی جے پی اوراین ڈی اے نے قانون سازکونسل کےلیڈرنریندرمودی کو وزیراعظم عہدے کا امیدوارنامزد کیا تھا۔ جس کے بعد مودی نے صدر جمہوریہ نے ان کو حکومت سازی کی دعوت دی تھی۔ وزیراعظم عہدہ کے لئے 30 مئی کو ہونے والی حلف برداری تقریب کی تیاریاں تیزہونے لگی ہیں۔ امکان ہےکہ حلف برداری تقریب شاندارہوگی اوراس میں اپوزیشن کے سینئر لیڈران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کی طرف سے جن ممالک کے لیڈروں کوحلف برداری تقریب میں مدعو کیا گیا ہے ان میں بنگلہ دیش، میمانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال اوربھوٹان شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ وزارت خارجہ کی طرف سے ماریشس کے وزیراعظم کوبھی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ سرکاری ترجمان نے کے مطابق حکومت نے 'پڑوسی پہلے' کی اپنی پالیسی کونظرمیں رکھتے ہوئے بمسٹیک ممالک کے لیڈروں کو وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کےلئے مدعوکیا ہے۔ساتھ ہی نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی ٹی آرایس کے سربراہ چندرشیکھرراواوروائی ایس آرکانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی شامل ہوں گے۔ وائی ایس جگن موہن ریڈی بھی 30 مئی کی دوپہرکوآندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لیں گے۔مہمانوں کی فہرست میں فی الحال تین نام سامنے آچکے ہیں۔ جنوب کےمشہورادا کاراورحال ہی میں سیاست میں قدم رکھ چکے کمل ہاسن کو بھی نریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں آنے کی دعوت ملی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس بارکمل ہاسن کی پارٹی نے لوک سبھا الیکشن میں قسمت آزمائی کی تھی، لیکن ان کا کوئی امیدوارنہیں جیت سکا۔فی الحال دھیرے دھیرے ان مہمانوں کی فہرست بھی باہرآرہی ہے، جونریندرمودی کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوسکتے ہیں۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/MLuAh

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.