Home / اہم ترین / آئی پی ایل 2019: پہلے کوالیفائرمیں ممبئی نےچنئی کو ہرایا، پانچویں بارفائنل میں بنائی جگہ

آئی پی ایل 2019: پہلے کوالیفائرمیں ممبئی نےچنئی کو ہرایا، پانچویں بارفائنل میں بنائی جگہ

(یجنسی)08مئی: ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائرمیں چنئی سپرکنگس کو 6 وکٹ سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ 132 رنوں کے ہدف کو ممبئی انڈینس کی ٹیم نے 18.3 اوورمیں حاصل کرلیا۔ ممبئی کی جیت میں سوریہ کماریادو نے 54 گیندوں میں ناٹ آوٹ 71 رن بنائے۔ ممبئی انڈینس نے پانچویں بارفائنل میں جگہ بنائی ہے۔

وہیں چنئی سپرکنگس کے پاس اب بھی فائنل میں پہنچنے کا موقع ہے۔ وہ پہل الیمنیٹرمیں دہلی کیپٹلس اورسن رائزرس حیدرآباد کے درمیان جیتنے والی ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔ اس سے قبل آئی پی ایل 12 کے کوالیفائرایک میں چنئی سپرکنگس نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور20 اوورمیں 4 وکٹ پر131 رن بنائے۔ چنئی کے لئے رائیڈو نے 37 گیندوں میں 42 رن بنائے۔ دھونی نے بھی 29 گیندوں میں ناٹ آوٹ 37 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ممبئی انڈینس کے لئے اسپنرراہل چہرنے زبردست گیند بازی کرتے ہوئے 4 اوورمیں 14 رن دے کردو وکٹ حاصل کئے۔ کنال پانڈیا اورجینت یادو کو 1-1 وکٹ ملے۔

ممبئی انڈینس کی جیت :میزبان چنئی سپرکنگس کے 132 رنوں کے چیلنج کا جواب دینے اتری ممبئی نے 3.2 اووروں میں 21 رنوں کے اندرہی کپتان روہت شرما (4) اورکونٹن ڈی کاک (8) کا وکٹ گنوا دیا۔ روہت کو دیپک چہرنے جبکہ ڈی کاک کو ہربھجن سنگھ نے آوٹ کیا۔ اس کے بعد سوریہ کماراورایشان کشن (28) نے تیسرے وکٹ کے لئے 80 رنوں کی شراکت کرکے ممبئی کو بہترحالات میں پہنچا دیا۔ طویل ہوتی جارہی اس شراکت کو عمران طاہرنے کشن کوبولڈ کرکے توڑا۔

کشن نے 31 گیندوں کی اننگ میں ایک چوکا اورایک چھکا لگایا۔ عمران طاہرنے اسی اوورمیں کنال پانڈیا کو (صفر) پرآوٹ کرکے ممبئی کو مسلسل دو جھٹکے دیئے۔ عمران نے اسی کے ساتھ ٹی -20 کیریئرمیں اپنے 300 وکٹ بھی پورے کرلئے۔ ممبئی کو آخری 24 گیندوں پرجیت کے لئے 16 رن بنانے تھے اورٹیم نے 9 گیند پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/ysE5g

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.