Home / اہم ترین / مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے بھٹکل میں چلائی جائے گی سیرت مہم؛ طلبہ کے لئے ہوگااس قسم کاتقریری مقابلہ۔ یہاں پڑھیں تفصیلات۔

مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کی طرف سے بھٹکل میں چلائی جائے گی سیرت مہم؛ طلبہ کے لئے ہوگااس قسم کاتقریری مقابلہ۔ یہاں پڑھیں تفصیلات۔

بھٹکل (ہرپل نیوز)2 اکتوبر: حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلووں کو اُجاگر کرنے اور اسلام کے تعلق سے بالخصوص غیر مسلموں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے شعبہ دعوت اصلاح کی طرف سے سیرت النبی,ﷺ کے مبارک موقع پر یکم ربیع الاول سے 15 ربیع الاول تک سیرت مہم چلائی جائے گی جس کے دوران اہم غیر مسلم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کر کے ان کی غلط فہمیوں کو دور کر نے کی کوشش کی جائے گی اور شہر کے اہم ناکوں پر ہورڈنگس بھی نصب کر کے سیرت کے پیغام کو عام کیا جائے گا۔ سیرت مہم کو مزید دلچسپ اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے طلبہ کے مابین تقریری مقابلے بھی ہوں گے۔ ان باتوں کی اطلاع مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے چیف قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے دی۔انہوں نے بتایا کہ یہ بابرکت مہم خالص اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ, کی سیرت طیبہ کو عام کرنے کے مقصد سے منعقد کی جارہی ہے۔

پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے پروگرام کے کنوینر مولوی ارشا نائطے ندوی اور نائب کنوینر مولوی شافع شاہ بندری ندوی نے تقریری مقابلوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ تقریری مقابلے آن لائن ہوں گے، یعنی طلبہ کو اپنی تقریر پڑھنے کی وڈیو بناکر وہاٹس ایپ کے ذریعے روانہ کرنا ہوگا۔مزیدبتایا کہ سیرت پر تقریری مقابلوں کے لئے تین گروپس بنائے گئے ہیں جس میں ایک گروپ 18 سال تک کی عمر کے لوگوں کے لئے ہے جو صرف کنڑا میں تقریری مقابلہ بھی شریک ہوسکیں گے اس گروپ میں غیر مسلم نوجوان بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ جبکہ دیگر دو گروپس میں ایک سُفلیٰ (پانچ سے دس سال تک کی عمر) اور علُیا (گیارہ سے پندرہ سال تک کی عمر) کے بچوں کا ہوگا جو اُردو میں تقریر کی وڈیو روانہ کریں گے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ تقریری مقابلہ میں بھٹکل کے طلبہ سمیت کنداپور تعلقہ کے کنڈلور سے لے کر ہوناور تعلقہ کے گیرسوپا تک کے طلبہ حصہ لے سکیں گے، طلبہ کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنی تقریر کی وڈیو بنائیں اور مرکزی خلیفہ جماعت کے وہاٹس ایپ نمبر 7619304562 پر روانہ کریں۔

سُفلیٰ گروپ کے بچوں کے لئے تقریر کا دورانیہ تین سے چار منٹ ہوگا، اسی طرح علیا گروپ کے طلبہ کے لئے چار سے پانچ منٹ ہوگا۔

تقریری مقابلہ میں کنڈلور اور گیرسوپا کے طلبہ کے ساتھ ساتھ بھٹکل کے جو طلبہ اندرون ہند کے مختلف شہروں میں اور بیرون ہند کے مختلف شہروں میں مقیم ہوں گے تو وہ بھی شریک ہوسکیں گے۔ تقریر یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول کے اندر بذریعہ وہاٹس ایپ روانہ کرنا ہوگا، 20 ربیع الاول کو مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس تعلق سے مزید جانکاری حاصل کرنے کے لئے مولوی اسماعیل انجم گنگاولی سے موبائل نمبر 9886222122 پر یا طلحہ سدی باپا سے موبائل نمبر 9901442543 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔پریس کانفرنس میں دی گئی اطلاع کے مطابق تینوں گروپوں میں اول دوم اور سوم آنے والوں کوساٹھ ہزارتک کے انعامات دئے جانے کے ساتھ ساتھ مقابلہ میں شریک دس دس طلبہ کو تشجیعی انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین کے صدر جناب محتشم برنی جعفر، جنرل سکریٹری جناب سعدا میراں، شعبہ دعوت اصلاح کے رکن جناب طلحہ سدی باپا سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

The short URL of the present article is: http://harpal.in/zQTjh

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے خانے پر* نشان لگا دیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.