Home / اہم ترین (page 5)

اہم ترین

ہاتھرس رپورٹنگ کے لئےجاتے ہوئے کیرلا کےصحافی اور دیگر3 مسلم نوجوان گرفتار۔ملک سےغداری کا مقدمہ ۔دہشت گردی کا بھی الزام۔آواز دبانے کی کوشش۔ صحافیوں کا احتجاج ۔ سپریم کورٹ میں پٹیشن

نئی دہلی (ہرپل نیوز،ایجنسی)8اکتوبر:ہاتھرس میں آبرو ریزی متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے جاتے وقت پیر کی دوپہر ٹول پلازہ سے گرفتار کئےگئے صحافی اور دیگر ۳؍ افراد کے خلاف یوپی پولیس نے ملک سے غداری کا کیس درج کرلیا ہے۔ پولیس نے چاروں کا تعلق پاپولر فرنٹ آف …

مزید »

مجھے صرف آزاد میڈیا اورآئینی اداروں کو دے دیں،یہ حکومت ایک دن نہیں بچ سکے گی: راہل گاندھی کا چیلنج

نئی دہلی (ہرپل نیوز،ایجنسی)8اکتوبر:راہل گاندھی نے یہ بات زراعت کے 'کالے'قوانین کے خلاف پنجاب میں اپنی کاشتکاری کو بچانے کے تیسرے اور آخری دن پریس کانفرنس میں کہی۔ راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ مودی سرکار نے تمام بڑے اداروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ایسا جمہوری طریقہ سے …

مزید »

دھمکیاں ملنے سے پریشان ہے ہاتھرس کی متاثرہ کا خاندان ۔گاؤں چھوڑنے پر کررہا ہےغور۔ ایس آئی ٹی کی میعاد میں10دن کی توسیع

ہاتھرس(ہرپل نیوز،ایجنسی)8اکتوبر:ہاتھرس میں آبروریزی کے بعد اسپتال میں فوت ہوجانےوالی ۱۹؍ سالہ دوشیزہ کے اہل خانہ اب اپنےہی گاؤں میں خوف محسوس کرنےلگےہیں اورگاؤں چھوڑ کرکسی اور مقام پر منتقل ہونے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہےہیں۔ دوسری طرف انتظامیہ نے متاثرین کے گھر اور گاؤں پر نظر رکھنے …

مزید »

کورونا کے سبب 15کروڑ افراد شدید غربت کا شکار ہوجائیں گے۔ ورلڈ بینک کا انتباہ

واشنگٹن(ایجنسی)8اکتوبر:ورلڈ بینک نے بدھ کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس’کووڈ-۱۹‘ کی وبا کے سبب دنیا بھر میں ۲۰۲۱ء تک ۱۵؍ کروڑ افراد کے شدید غربت کا شکارہو جانے کا اندیشہ ہے۔ عالمی بینک کےمطابق اگر وبا نہ ہوتی تو ۲۰۲۰ء میں عالمی سطح پر غربت کی شرح میں ۷ء۹؍فیصد …

مزید »

منگلور میں آٹو اور لاری میں ٹکر۔ایک کی‌موت

منگلورو(ہرپل نیوز)7اکتوبر: بدھ کی صبح پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ، ایک آٹو رکشہ کھڑی لاری سے ٹکرا گیا ، جس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ یہاں بیکنارکٹی میں پیش آیا۔  اطلاعات کے مطابق ، حادثہ پیش آیا تو …

مزید »

شیو کمار کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی اصل مسائل سے دھیان ہٹانے کی کوشش: یوٹی قادر

منگلور ( ہرپل نیوز) 7اکتوبر:کرناٹک میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کھانے کا خوف ستارہا ہے اسی لئے کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار کی رہائش گاہوں پر سی بی آئی کے ذریعے چھاپے مارے گئے ہیں تاکہ کانگریسی لیڈران اور کارکنان …

مزید »

بہاراسمبلی انتخابات :جے ڈی یو اور بی جے پی میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان۔جے ڈی یو کو 122بی جے پی کو 121 سیٹیں

پٹنہ(ہرپل نیوز، ایجنسی) 7اکتوبر:بہار اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا عمل پورا ہونے کے بعد دونوں پارٹیوں کے لیڈروں نے اتحاد اور سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کردیا ہے ۔ اس کے تحت ۲۴۳؍ سیٹوں والی بہار اسمبلی کی ۱۲۲؍سیٹیں …

مزید »

ہاتھرس سانحہ کوسپریم کورٹ نے قرار دیا’’ خوفناک‘‘ ۔ گواہوں کی سیکوریٹی کےتعلق سے حلف نامہ داخل کرنے یوگی حکومت کو کورٹ کا حکم

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی) 7اکتوبر:ہاتھرس سانحہ پر یوپی کے ساتھ ساتھ ملک گیر سطح پر بھی مسلسل احتجاج ہو رہے ہیں۔ اس دوران یہ معاملہ سپریم کورٹ بھی پہنچ گیا ہے جہاں پر چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈےکی بنچ نے اس پر سماعت کی اور اس معاملے کو …

مزید »

بھوک سے بے حال تھے عوام۔ مگرسرکاری گودام میں سڑ گیا 1600 ٹن اناج

نئی دہلی(ہرپل نیوز، ایجنسی)6اکتوبر: عالمی وبا کورونا وائرس نے ہندوستان میں غریب طبقہ کو دانہ دانہ کے لیے محتاج بنا کر رکھ دیا۔ خصوصی طور پر لاک ڈاؤن کے دوران انھیں شدت کی بھوک برداشت کرنی پڑی اور عدم غذائیت کی وجہ سے انھیں کئی طرح کی بیماریاں بھی لاحق …

مزید »

یوپی کے سیتا پور میں حیوانت:لڑکی کو زندہ جلایا ،شدید طور سے جھلسی لڑکی

لکھنو(ہرپل نیوز، ایجنسی)6اکتوبر: اترپردیش کے ضلع سیتا پور کے پسواں علاقے میں ایک نوجوان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک لڑکی کے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر اسے آگ کے حوالے کردیا جس سے وہ جھلس کر شدید طور سے زخمی ہوگئی۔پولیس ذرائع نے منگل کویہاں بتایا …

مزید »